اٹک خورد پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی

بدھ 24 اپریل 2024 12:10

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) اٹک خورد پولیس کا منشیات سمگلرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، بین الصوبائی ڈرگ سمگلر گرفتار، لاکھوں مالیتی منشیات برآمد، نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے اور منشیات کےمکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف اٹک پولیس جہاد جاری رکھے ہوئے ہے ایسے ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اٹک پولیس پر عزم ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور ڈی ایس پی سرکل حضرو سکندر گوندل کی خصوصی ہدایات پر منشیات سمگلرز کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں ضلع بھر کی انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اٹک خورد سب انسپکٹر خانزادہ شہروز خان کے زیر نگرانی سرچ پارک پکٹ اٹک خورد انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ KPK کی جانب سے آنے والے لوڈر رکشہ کو روکا جس میں کباڑ لوڈ تھا جس کو شمائل خان ولد ہاشم خان سکنہ افغانستان حال پشاور چلا رہا تھا جس کو مشکوک جانتے ہوئے رکشہ میں لوڈ سامان کی حسب ضابطہ پڑتال عمل میں لانے پر 28 کلو سے زائد چرس اور 500 گرام آئس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم شمائل خان ولد ہاشم خان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا برآمد شدہ منشیات کو ملزم شمائل خان نے پنجاب کے مختلف علاقہ جات میں سپلائی کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف اٹک پولیس جہاد جاری رکھے ہوئے ہے ایسے ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اٹک پولیس پر عزم ہے ۔\378