Live Updates

عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے 800والے برانڈڈ کپڑے پہننے بارے اپنے بیان کی وضاحت کر دی

میں نے یہ نہیں کہا کہ مریم نواز برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں لیکن وہ اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں،وزیراعلیٰ بننے کے بعد مریم نواز اپنے لائف سٹائل میں بڑی تبدیلی لائی ہیں،گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 24 اپریل 2024 13:33

عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے 800والے برانڈڈ کپڑے پہننے بارے اپنے بیان ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل2024 ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے برانڈڈ کپڑے پہننے بارے اپنے بیان کی وضاحت کر دی،میں نے یہ نہیں کہا کہ مریم نواز برانڈڈ کپڑے نہیں پہنتیں لیکن وہ اب سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں،وزیراعلیٰ بننے کے بعد مریم نواز اپنے لائف سٹائل میں بڑی تبدیلی لائی ہیں،پرانے کپڑے، الیکشن سے بھی پہلے کے ہیں، مریم نواز کو سادہ کپڑے پسند ہیں وہ زیادہ تر سادہ کپڑے پہنتی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کیا پہن رہی ہیں اس کیلئے ان کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عید شو میں گفتگو میں کہا تھا کہ کبھی کبھار مجھے لگتا تھا کہ میں نے مریم نواز سے زیادہ مہنگے کپڑے پہنے ہیں لیکن بات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چند روز قبل کہا تھا کہ عام طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 500 سے 800 روپے میں ملنے والا لان کا جوڑا خرید کر پہنتی ہیں۔عظمیٰ بخاری کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں مریم نواز کے فیشن سینس پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو عظمیٰ بخاری کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر جیو نیوز کے مارننگ شو میں شرکت کرنے کی تھی۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا تھا کہ انہیں سیاست میں آئے ہوئے 22 سال ہوچکے اب ان کے بچے جوان ہوچکے ہیں۔ مریم نواز کے فیشن اور میک اپ سے پوچھے گئے سوال پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسی کو کاپی نہیں کرتیں بلکہ سب انہیں کاپی کرتے ہیں۔عام طور پر ان کے چہرے پر ایک یا دو چیزیں لگی ہوتی ہیں اور وہ بازار میں ملنے والے لان کے 500، 600 یا 800 روپے والے جوڑے خرید کر پہنتی ہیں۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بات کپڑوں کی قیمت اور برانڈز کی نہیں ہوتی بلکہ اصل بات یہ ہے کہ کوئی ان کپڑوں کو کیسے پہنتا ہے اور مریم نوازکوکپڑوں کو پہننے کا ڈھنگ آتا ہے اور وہ خود بھی ان سے انسپریشن لیتی ہیں۔عظمیٰ بخاری کی جانب سے مریم نواز کیلئے کئے گئے دعووں پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کا خوب مذاق بھی اڑایا تھااوران سے سوال کئے تھے کہ اب تو 800 کا لان کا جوڑا دیہات کی غریب خواتین بھی نہیں پہنتیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات