Live Updates

حکومت پنجاب کی جانب سےموسمیاتی تبدیلیوں کے کنٹرول کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان

بدھ 24 اپریل 2024 20:39

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں کرہ ارض کو درپیش عظیم چیلنج ہے،حکومت پنجاب سنگین صورتحال سے آگاہ ہے اور کنٹرول کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، چیئرمین بورڈآف گورنرز محمد اسلام نے بھی خطاب کیا، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، اساتذہ کرام سمیت مندوبین کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

گورنر پنجاب نےمزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں غیر متوقع اضافہ، گلشیئرپگھلنے، جنگلات کی کٹائی سے پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونیو الے دس ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی کیوجہ سے ملکی زراعت کو نقصان ہو رہا ہے اور معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ماحولیاتی مسائل کیوجہ سے لاہور، بہاولپور سمیت پاکستان کے مشرقی علاقے متاثر ہورہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی چیلنج سے نمٹنے کیلئے انڈسٹری، زراعت، ٹرانسپورٹ سمیت ہر شعبہ میں اصلاحات، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور پہلے دن سے ہی ٹھوس پالیسوں پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ہر سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملہ کو موثر انداز میں اٹھایا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو دورہ پاکستان کے موقع پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فورمز پر پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بات کی ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے یونیورسٹی لان میں پودہ لگا یا اور ملکی ترقی واستحکام کیلئے دعا کی اوراس اہم معاملہ پر بین الااقوامی کانفرنس کے انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوش کو زبردست سراہا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات