فلسطین اور کشمیر میں بدترین انسانی المیہ انسانیت کیلئے خطرہ ہی:متحدہ علما کونسل

مسئلہ کشمیر پرمسلم حکمران اپنا کلیدی کرداراداکریں،بھارت فوری طورپر مسلمانوں کی نسل کشی بندکرے

بدھ 24 اپریل 2024 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں بدترین انسانی المیہ انسانیت کیلئے خطرہ ہے، مسئلہ کشمیر پرمسلم حکمران اپنا کلیدی کرداراداکریں،بھارت فوری طورپر مسلمانوں کی نسل کشی بندکرے، غیورکشمیر یو ں نے وطن کی آزادی کیلئے جو قر بانیا ں دی ہیں تار یخ انہیں کبھی فرامو ش نہیں کر سکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیا سے انصاف اوراخلاقیات کاجنازہ اٹھ چکا ہے ،مقتدرقوتیںفلسطین کے معاملے میں اپنا دوہرا معیار ترک کردیںابھی تک بھارت سے آزادی کیلئے سرگرم کشمیریوں سمیت بیگناہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کاحساب کیوں نہیں لیا گیا۔ انہو ں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اب تک لاکھوں کشمیری بے گناہوں کا خون بہا چکا ہے اور وہاں مسلسل کشمیریوں کے خلاف ظلم وستم کا بازار گرم رکھے ہوئے ہے کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ہے کشمیری عوام نے اب تک جو قربانیاں دیں ہیں دُنیا ان کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔