ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش رفت کیلئے قومی کمیشن، اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
بدھ 24 اپریل 2024 20:35
(جاری ہے)
کمیٹی کا مقصد نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور اتھارٹی کے لیے قانونی حکمت عملی اور پالیسی کی بنیاد رکھنا ہے، کمیٹی موجودہ اور مستقبل کے گورننس ڈھانچے کے درمیان گیپ کو دور کرے گی۔کمیٹی اداروں کی نشاندہی کرے گی جہاں ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں، کمیٹی گورننس کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبے تیار کرے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے باظابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے جامع روڈ میپ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں اربوں ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔وزیر اعظم نے آئی ٹی شعبے کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس میں کہا تھا کہ ملک میں اربوں ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے اور نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم و ہنر اور اسٹارٹ اپس کو درکار سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں آئی ٹی کی صنعت کے لیے جن منصوبوں کا آغاز کیا ان کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے بینکاری سے متعلق تمام مسائل کو حل کیا۔شہباز شریف نے کہا تھا کہ رواں برس آئی ٹی برآمدات کا متوقع حجم 3 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جو خوش آئند ہے مگر ہمیں اس میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے ہدایت کی تھی کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے بھی ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے، پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے خوب محنت کرنا ہوگی۔اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ فری لانسزر کی تعداد کے حوالے سے پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے پاکستان اپنی آئی ٹی مصنوعات 170 ممالک کو برآمد کرتا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس پاکستانی اسٹارٹ اپس میں 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے لیے تمام ضروری قانونی و پالیسی اقدامات اٹھائے جائیںمزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.