سندھ حکومت کو سرکلر ریلوے کے متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت

جمعرات 25 اپریل 2024 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ حکومت کو سرکلر ریلوے منصوبے کے متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے متاثرین کی درخواست کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔