ملک کے تحفظ کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں ،مولانا عطا الرحمن

فروری کے انتخابات نہیں مانتے، ایک بار پھر سلیکشن کی گئی ہے،9مئی کوپشاور میں عوامی اسمبلی میں ہوگی ،عوامی سمندر ہوگا دنیا دیکھے گی ، اجلاس سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2024 19:25

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) جمعیت علما اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کے امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ ہم اس ملک کے تحفظ کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں اور اس کے تحفظ کیلئے میدان میں کھڑے ہیں 9مئی کوپشاور میں عوامی اسمبلی میں ہوگی جس میں عوامی سمندر ہوگا دنیا دیکھے گی ،8 فروری کو ہونیوالے انتخابات کونہیں مانتے، ایک بار پھر سلیکشن کی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ مہدالقران ایکریم ڈب نمبر ایک مانسہرہ میں ہزارہ ڈویژن کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم اس ملک کے تحفظ کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں اور اس کے تحفظ کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ9مئی2024 بروز جمعرات کوپشاور میں عوامی اسمبلی میں ہوگی جس میں عوامی سمندر ہوگا دنیا دیکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 8 فروری کے ہونیوالے انتخابات کونہیں مانتے، ایک بار پھر سلیکشن کی گئی ہے۔اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے مرکزی ناظم انتخاب صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی جلیل جان نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس کی میزبانی جمعیت علما اسلام ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری مولانا مفتی ناصر محمود نے کی جمعیت علما اسلام کے مرکزی ناظم انتخاب صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطا الحق درویش نے کہا کہ ہم نے 2018 کے الیکشن کو تسلیم کیا تھا اور نہ ہی 8فروری کے الیکشن کو تسلیم کرتے ہیں 8فروری کاالیکشن نہیں سلیکشن تھا اس لیے ہمارے قائدین اسے نہیں مانا ہے اور اب فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا جولوگ 9مئی کے واقعات میں غدار تھے وہ وزیر اعلی کیسے بنے ،مولانا فضل الرحمان اسمبلی میں دینی مدارس تحفظ ناموس رسالتؐ کا دفاع کرتے رہیں گے ،جمعیت علما اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبد جلیل جان نے کہا کہ 2018کے الیکشن سے ہم نے زیادہ ووٹ لیے ہیں 2018اور 8فروری کا الیکشن فکس تھا ہم نے اس الیکشن کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اس الیکشن کے خلاف 9مئی کو پشاور میں عوامی اسمبلی کے عنوان سے جلسہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ووٹ بڑھ رہے ہیں اور سیٹیں کم ہورہی ہیں یہ ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے ہم نے پہلے بھی امریکہ اور برطانیہ ایجنٹوں کے خلاف جہاد کیا ہے ہم کامیاب ہوئے تھے اب بھی ہم کامیاب ہوں گے 9مئی کو پشاور میں تاریخ ساز عوامی اسمبلی کا اجتماع ہو گا جوعوامی سمندر ہوگا یہ حکمران ہماری تحریک کے سامنے نہیں ٹھہر سکیں گے ۔اجلاس میں مولانا سید شاہ عبدالقادر، مفتی کفایت ، مفتی وقار الحق عثمان،مولانا ڈاکٹر سعید عبداللہ، مولانا قاضی اورنگزیب ، مولانا جاوید رحمانی، مولانا انیس الرحمن،مولانا مجتبی، مولانا فیوض الرحمن، مولانا عبد الباقی، مولانا رضوان، سید مظفر شاہ، قاری اشرف علی جدون، وقار الملک ایڈووکیٹ ،شفیق الرحمن ایڈووکیٹ ضلعی سالار مولانا سید امداد اللہ شاہ تحصیل مانسہرہ کے سالار مولانا گلزار تحصیل اوگی کے سالار محمد ادریس تحصیل بفہ کے سالار قاری ذاکراللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔