Live Updates

‘مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا جن کا اپنا لیڈر اپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں: عظمیٰ بخاری

ً پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتی: عظمیٰ بخاری مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہی: عظمیٰ بخاری

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

&لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا جن کا اپنا لیڈر اپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ صبر دے۔ پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ ایک روایت ہے، میاں نوازشریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا جسکو مریم نواز نے برقرار رکھا۔ مریم نواز کے اس عمل پر جلنے اور سڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز پاکستان کی خواتین کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اِنہوں نے برقعے کی آڑ میں ہیرے کی انگوٹھیاں،ٹرانسفر پوسٹنگ اور قیمتی جیولری چوری کا دھندہ چلایا۔ مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔ جبکہ پروپیگنڈا برگیڈ کا لیڈر عمرہ کرنے ننگے پاؤں جاتا تھا لیکن خانہ کعبہ والی گھڑی چوری کر کے ڈھٹائی سے اسے فروخت کرنے پر بھی فخر کرتا تھا۔ مریم نواز پنجاب میں جہاں بھی جا رہی ہر طرف خواتین ان کا والہانہ استقبال کرتی ہیں۔مریم نواز پنجاب کی خواتین کے لئے رول ماڈل کا درجہ اختیار کر چکی ہیں۔ مریم نواز کو پروپیگنڈہ ٹرولز اور گالم گلوچ برگیڈ کی کردار کشی مہم سے فرق نہیں پڑتا۔ مریم نواز پنجاب کی خدمت کرنے آئی ہیں اور وہ انشاء اللہ اس میں کامیاب ہوں گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات