Live Updates

عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کیلئے وکلا ء دلائل کیلئے طلب

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کو دلائل کیلئے طلب کیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 26 اپریل 2024 14:36

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل2024 ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کو دلائل دینے پر طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان پر جناح ہاوٴس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمات درج ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوٴس حملہ اور دیگر مقدمات میںگزشتہ سماعت پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کی تھی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاوٴس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی تھی۔عمران خان کے جونیئر وکلاءکی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی تھی اور عدالت سے استدعا کی تھی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں اس لئے مہلت دی جائے۔عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی تھی۔

عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم بھی دیاتھا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کئے تھے۔یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات