گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑافراد شدید غذائی قلت کا شکاررہے، اقوام متحدہ
فلسطین اور سوڈان میں خوراک کی قلت کی صورت حال سنگین رہی،عالمی ادارے کی رپورٹ
جمعہ 26 اپریل 2024 21:14
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان کے ایک کروڑ 18 لاکھ سے زائد افراد کو غذائی قلت کا سامنا رہا۔بدقسمتی سے پاکستان کا شمار ان چند ممالک میں کیا گیا ہے، جہاں 2016 سے 2023 تک مسلسل سالانہ بنیادوں پر لاکھوں لوگوں کو غذائی قلت کا سامنا رہا۔
غذائی قلت کے شکار بڑے ممالک میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، بنگلہ دیش، یمن، سوڈان، نائیجریا اور میانمار بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2023 میں 11 لاکھ سے زائد فلسطینی بھی شدید غذائی قلت کا شکار رہے اور وہاں خوراک سے محروم افراد پانچویں کیٹیگری میں شامل رہے جو کہ عالمی ادارے کی سنگین ترین کیٹیگری ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں متعدد ممالک میں خوراک کی قلت مزید سنگین صورت حال اختیار کرلے گی اور جولائی 2024 تک مزید لاکھوں فلسطینی اور سوڈانی افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہوجائیں گے۔سال 2023 میں جہاں دنیا کے 59 ممالک کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، وہیں ان ہی ممالک کے ڈیڑھ کروڑ افراد بھی مناسب خوراک سے محروم رہے۔اقوام متحدہ کے مطابق سال 2016 کے بعد پہلی بار دنیا بھر میں غذائی قلت کے شکار افراد کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچی جب کہ رواں برس یعنی 2024 میں حالات مزید سنگین ہوں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.