بلوچستان کی اکثر شاہراہیں خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، حاجی نور محمد شاہوانی

کوئٹہ مغربی بائی پاس عرصہ تین سال کام سست روی سے یوریا ہے، مرکزی صدر گڈز ٹرک

جمعہ 26 اپریل 2024 22:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ سہیل خان کاکڑ مالک نور خان کرد ظاہر شاہ یوسف زئی حاجی اسماعیل لیڈی جعفر خان کاکڑ حاجی عطا اللہ حاجی محمد گل کاکڑ ابراہیم پرکانی سیف اللہ شاہوانی روزی خان مندو خیل حاجی اج عبدالمجید بنگلزئی مراد خان کاکڑ اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے مشترکہ میں وزیراعلی بلوچستان این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی اکثر شاہراہیں خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سفر کے قابل نہیں ہے کوئٹہ مغربی بائی پاس عرصہ تین سال ہو گئے جس پر کام انتہائی سست رفتاری سے ہو رہی ہے جبکہ یہ ٹوٹل 22 کلومیٹر ہے چھ مہینے کا کام تھا تین سال لگا دیے لیکن مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے یہ ہمارے متعلقہ لوگوں کا حال ہے اور یہ متعلقہ حکام کے لیے سوالیہ نشان ہے کوئٹہ تفتان چاغی خاران زوب ٹانک روڈ ژوب وا نا روڈ جس کے لیے اربوں روپے کا وعدہ ہے لیکن منصوبہ کھٹائی میں پڑا ہے ہمارے منتخب نمائندے وزیر اعلی بلوچستان مہربانی کر کے ذرا ایک نظر ترقیاتی کام پر رکھ دیں تاکہ پتہ چلے کے پچھلے 10 سال سے بلوچستان میں کیا کام ہوا ہے ہمارے منتخب نمائندے عوام نے ترقیاتی کاموں کے لیے منتخب کیا ہے لیکن پاکستان میں بلوچستان کا واحد صوبہ ہے جس میں ہمارے منتخب نمائندے ترقیاتی کاموں کے برعکس دوسرے کاموں میں لگے ہوئے ہیں خدارا بلوچستان پر رحم کھا کر ہمارے کھٹائی میں پڑے ہوئے منصوبوں پر توجہ دی جائے اور خستہ حال اور نہ مکمل سڑکوں سے نجات دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :