پنجاب بھر کے معذور افراد کو ماہانہ 2000 روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے صوبائی حکومت کے نگہبان منصوبے کے حوالے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے وہ معذور افراد جو کوئی کام کرنے کے قابل نہیں انہیں ماہانہ 2000 روپے فی کس وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عوامی شہری حلقوں نے اس فیصلے کو معذور افراد کے ساتھ انوکھا مذاق قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایسے معذور افراد کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار ہے پر ماہانہ اڑھائی ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسے افراد کی کفالت کے لئے 3 ارب روپے مختص کئے ہیں