نیکی کی دعوت اور برائی سے روکنا مسلما نو ں کا شعا ر ہے ، شاہ عبد الحق

معاشرے میںنیکی وبھلا ئی کیلئے انفرادی و اجتماعی کوششیں کی جائیں،امیر جماعت اہلسنت کراچی کا اجتماع سے خطاب

جمعہ 26 اپریل 2024 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہنے کہا کہ احکا م الہی اور سنت رسو ل پر عمل کر نے خوف کا شکار نہیں ہوتے ۔دین اسلام کی دعوت و تبلیغ ا مر با لمعروف و نہی عن المنکرکا فر یضہ انجام دینا مسلما نو ں کا شعا ر ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن اور صا حب قر آن کی تعلیمات وہدایات پر عمل پیرا ہوکر ہی اللہ کی رضا اور خوشنودی کو حا صل کیا جا سکتا ہے ۔

ضرورت اس امر کی ہے معاشرہ میںنیکی ،بھلا ئی کے کامو ں کو پر وان چڑھا نے کیلئے انفرادی و اجتماعی کوششیں کی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میمن مسجد مصلح الد ین گا رڈن میں جمعہ کے بڑے اجتما ع سے خطا ب میں کیا۔ علامہ شا ہ عبد الحق نے مزید کہا کہقر آن وسنت زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی کا ضامن ہے، تعلیمات اسلام کی حقیقی روح سے دور ہو کر آج مسلما ن مسا ئل و مشکلات میں مبتلا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ آخر ت کی کا میا بی دنیا وی زند گی کا مقصدہے،انہو ں نے کہا کہ نیکی بھلا ئی ،اعما ل صا لح آخر ت کا ذخیر ہ ہے جنت اور جہنم کا فیصلہ انسا ن کے اچھے اور بر ے اعما ل کو سا منے رکھ کر ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ اسلام دنیا کا و احد مذہب ہے جس نے معاشرے کے ہر فرد کے حقوق و فرائض متعین کرکے عدل و مساوات کا عملی درس دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :