شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز

جمعہ 26 اپریل 2024 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے،لاہور پولیس نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بغیر سنگین جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی اشتہاری مجرمان و ملزمان کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت لاہورمیں امن و امان کے قیام کےلئے ریکارڈ یافتگان و اشتہاری مجرمان و ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے،رواں سال میں اب تک مجموعی طور پر12ہزار264 ریکارڈ یافتگان، اشتہاری و عدالتی مفروران گرفتارکئے گئے جن میں 1513 ریکارڈ یافتگان،3025 اشتہاری ملزمان جبکہ7ہزار726عدالتی مفرور ان شامل ہیں،اشتہاریوں کے خلاف دیگر اضلاع میں ریڈ کے دوران بھی118ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔