وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
صوبہ میں پولیو مہم دو مرحلوں میں چلائی جارہی ہے، دونوں مہمات کے دوران 44لاکھ 23 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کیلئے 21 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 33ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، اس حوالے سے والدین سے خصوصی درخواست کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ،سید قاسم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 26 اپریل 2024 19:30
(جاری ہے)
29اپریل سے شروع ہونے والے دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو کی اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 44لاکھ 23ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو،ْ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے میں صوبہ کے 13مکمل اضلاع بشمول پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرم، خیبر، باجوڑ، دیر اپر، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر میں بحیثیت مجموعی 28لاکھ 34ہزار306بچوں کو پولیو سے بچاو،ْ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مہم کے اس مرحلے کے دوران ضلع نوشہرہ، صوابی، بونیر، مالاکنڈ، چترال اپر، ہری پور، مانسہرہ اور ضلع مہمند میں واقع افغان مہاجر کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع مخصوص یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر78ہزار 198بچوں کو پولیو سے بچاو،ْکے قطرے پلائے جائیں گے۔ 2مئی سی6مئی تک انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے میں پانچ اضلاع بشمول ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، مردان، لوئر چترال اور لوئر دیر میں 15لاکھ 11ہزار325بچوں کو پولیو سے بچاو،ْ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو کی اس مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 21 ہزار38ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 18ہزار 926 موبائل ٹیمیں، 1,092فکسڈٹیمیں، 920 ٹرانزٹ اور 100رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ ان ٹیموں کی موثر نگرانی کیلئے 3,969ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔اس پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تقریبا32ہزار 700 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.