بھارتی فوجیوں نے سوپور میں دو نوجوان شہیدکر دیئے

بی جے پی، آر ایس ایس غنڈوں کی ترال میں مسجد میں توڑ پھوڑ

جمعہ 26 اپریل 2024 19:55

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بارہمولہ کے علاقے سوپور نوپورہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو محاصر ے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

فوجیوںنے علاقے میں ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی بھی کیا۔بھارتی فوجیوں نے نوپور ہ میں آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا جو آخری اطلاعات تک جاری تھا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار ایک حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ قابض انتظامیہ نے بھارتی فوج کے آپریشن کے پیش نظر آج تحصیل سوپور کے تمام سرکاری ونجی کالجوں ، سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔