کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش آزادی اظہار رائے نہ ہونے کے سبب مسترد کردی، ابرارالحق

جمعہ 26 اپریل 2024 19:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) گلوکار ابرارالحق نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی تاہم آزادی اظہار رائے نہ ہونے کے سبب مسترد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں گلوکار نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت سے ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بھارتی کمپنی ایروز مجھے اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کاسٹ کرنا چاتی تھی لیکن مجھے کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے کنٹریکٹ کی شرائط کچھ اس طرح تھیں کہ آپ نے بات نہیں کرنی، آپ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دینا وغیرہ۔ابرارالحق نے کہا کہ ایک ایسا ملک جو آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہو اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئے اس لئے ان کی آفرز کو مسترد کر دیں۔