ْپسنی ترقیاتی کاموں میں منصوبہ بندی کا فقدان شہر کا حولیہ بگڑ گیاشہر کا انفر اسٹرکچر تباہ

جمعہ 26 اپریل 2024 19:55

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پسنی، ترقیاتی کاموں میں منصوبہ بندی کا فقدان،شہر کا حلولیہ بگڑ گیا،شہر کا انپراسٹرکچر تباہ،شہرِ ناپرساں مسائل کا گڈھ،ترقیاتی کام زمین پر نظر نہیں آ تے شہریوں کو سڑکیں نکاسی آب و سیوریج کی ابتر صورتحال کا سامنا،اداروں میں من پسند افسران کی تعناتیاں،دم توڑتی ادارے زبوں حالی کا شکار،تفصیلات کے مطابق پسنی شہر کو پی ایس ڈی پی کی مد میں گزشتہ ایک دہائی میں اربوں روپے ترقیاتی کاموں کے حوض فراہم کی جاچکی ہیں مگر متعلقہ ترقیاتی کاموں میں منصوبہ بندی کی فقدان کی وجہ سے شہر کا انپراسٹرکچر مکمل تباہ ہوکر رہ گیا ہے،دوسری جانب شہر کی زبوں حالی کا ذمہ ان افسران کو بھی گرادانا جاتا ہے جو اپنے عہدوں پر ا ہل نہ ہونے کے باوجود اہم عہدوں پر تعینات ہیں جن کے سبب شہر کا حلیہ مکمل طور بگڑ چکا ہے،پانی کا مصنوعی بحران سمیت،شہریوں کو ٹوٹی پھوٹی سڑکیں و سیوریج کی ابتر صورتحال کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ بارشوں میں سیوریج نظام کی خرابی نے پورے شہر کے انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا ہے شہری گلی محلوں میں بارشی پانی کے سبب ہرطرف گٹرابلنے کے باعث سخت اذیت سے دوچار ہیں ،حالیہ بارشوں کے دوران پسنی شہر کا کا انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے، بارشوں اور سیلاب کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے، لوگوں کے گھر تباہ ہورہے ہیں۔ متعدی وبائی امراض پھیل رہی ہیں۔ شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیلی ہوگیا ہے اور جگہ جگہ تعفن پھیل گیا ہے۔علاوہ ازیں دم توڑتی اداروں میں مبینہ سیاسی بنیاد پر افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتیوں سے ایک جانب شہر کا حلیہ بگڑ کر رہ گیا ہے وہی دوسری جانب حکومت بلوچستان کی بدنامی بھی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :