حکومت پنجاب نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کیلئے کمیٹی بنا دی

جمعہ 26 اپریل 2024 20:05

حکومت پنجاب نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کر دی، بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کیلئے وزیر اعلی نے کمیٹی بنا دی ۔

(جاری ہے)

لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد بلدیاتی الیکشن کی جانب قدم بڑھایا جائے گا ۔وزیر بلدیات پنجاب اس کمیٹی کے سربراہ ہیں ۔وزیر سکولز ایجوکیشن، ارکان اسمبلی ،سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری لا ء اس کمیٹی کے ممبرز ہیں۔ یہ کمیٹی بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کیلئے پندرہ روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔