سیالکوٹ اور گردونواح میں بارش سے گندم کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ

جمعہ 26 اپریل 2024 21:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سیالکوٹ اور گردونواح میں جمعہ کو تیز بارش اور آندھی کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے روز بارش اور تیز ہوا چلنے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم مسلسل بارش سے گندم کی کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں یہ سلسلہ 29اپریل تک جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ اس دوران مختلف مقا مات پر بارش کیساتھ ژالہ باری بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :