امارات میں بارش سے متاثرہ گاڑیاں سستے داموں بیچنے کی تیاری
مرمت کے بعد مارکیٹ میں لائی جانے والی گاڑیاں خریدنے میں احتیاط برتی جائے، ماہرین کا مشورہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 17:49
(جاری ہے)
دوسری بہت سی اشیا کی طرح یو اے ای کی بارشوں سے گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ہزاروں کاریں بری حالت میں ہیں۔ ان گاڑیوں کو فروخت کے لیے مقامی مارکیٹ میں لائے جانے کا امکان ہے۔
کارز ٹوئنٹی فور (گلف ریجن)کے سی ای او ابھینو گپتا نے بتایا کہ ہزاروں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ شدت کا فرق ضرور ہے یعنی چند گاڑیوں کو زیادہ یا قابلِ ذکر نقصان نہیں پہنچا اور بعض گاڑیوں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ابھینو گپتا کا کہناتھا کہ دبئی کے بعد حصوں کے مقابلے میں شارجہ اور عجمان کے بیشتر علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بہت سے کسٹمر واپس آئے ہیں۔ وہ گاڑیوں کی مرمت کرانا چاہتے ہیں یا پھر نئی گاڑی خریدنے کے متمنی ہین۔ ابھینو گپتا نے بتایا کہ 20 سے 25 فیصد کاروں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے اور انہیں ڈھنگ سے چلانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ جن گاڑیوں کی مرمت کی جاسکتی ہے ان کے مالکان معاملات کے درست ہونے کا انتظار کریں گے۔بیشتر گاڑیاں 6 سے 12 ماہ کے دوران مارکیٹ سے واپس آسکتی ہیں۔ ای کامرس پلیٹ فارمز نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس کم و بیش پانچ لاکھ نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔ یو اے ای میں ایسی گاڑیوں کی خریداری میں سالانہ بنیاد پر 7 تا 10 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔نٹرویو میں ابھینو گپتا نے بتایا کہ جن گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے انہیں تین درجوں میں رکھا جاسکتا ہے۔ پہلے نمبر پر وہ گاڑیاں ہیں جو مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ دوسرے نمبر پر ایسی گاڑیاں ہیں جن کی مرمت کرائی جاسکتی ہے اور تیسرے درجے میں وہ گاڑیاں ہیں جنہیں برائے نام نقصان پہنچا ہے۔چند دنوں میں یو اے ای کی مارکیٹ میں ایسی گاڑیوں کی آمد بڑھ جائے گی جنہیں بارشوں نے تباہ کردیا۔ جنہیں انشورنس نہیں مل سکا وہ اپنی خراب گاڑیوں کو بیچنا چاہیں گے۔مرمت کے بعد فروخت کے لیے مارکیٹ میں لائی جانے والی گاڑیوں کو خریدتے وقت لوگوں کو بہت محتاط رہنا پڑے گا تاکہ کوئی انہیں بے مصرف گاڑی ٹِکاکر چلتا نہ بنے۔ ایسی گاڑیوں کے بہت سے حصے انتہائی خرابی سے دوچار ہوسکتے ہیں۔ پانی میں ڈوبے رہنے سے انجن، وائرنگ اور ایئر بیگز وغیرہ کی کارکردگی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں خراب ہونے والی گاڑیوں کو اوپن مارکیٹ، کلاسیفائیڈ ایڈز وغیرہ سے خریدنا خطرے سے خالی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے مارکیٹ میں نشیب و فراز بھی آسکتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.