انٹرا پارٹی انتخابات، عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) انٹرا پارٹی انتخابات، عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کابینہ کی تشکیل کیلئے صوبائی کونسل اجلاس چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین کی زيرصدارت منعقد ہوا۔اصغر خان اچکزئی اے این پی (بلوچستان)کے صوبائی صدر جبکہ مابت کاکا جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

کابینہ کے دیگر اراکین میں سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی سینئر نائب صدر، جمال الدین رشتیا نائب صدر اول، حاجی عبد المالک کاکڑ نائب صدر دوم، چاندنی کاکڑ صوبائی نائب صدر خواتین، عبدالباری کاکڑ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، نقیب مندوخیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ملک منظور کدیزئی جائنٹ سیکرٹری، ولی داد میانی سیکرٹری اطلاعات، عبداللہ ترین سیکرٹری مالیات، حضرت علی اچکزئی سیکرٹری ثقافت و ادب، نوازعلی برفت سیکرٹری امور محنت، ملک اجمل خان بازئی سیکرٹری امور نوجوانان اور عصمت اللہ داوی سیکرٹری باچاخان مرکز شامل ہیں۔