دنیا بھر میں ریہبلیٹیشن سینٹرز ،فزیو تھراپی کے لاکھوں مراکز انسانی خدمات میں فرائض انجام دے رہے ہیں ،ڈاکٹر مقبو ل بلو چ
بلوچستان میں پانچ سے زائد سرکاری و پرائیویٹ ادارے پانچ سالہ ڈی پی ٹی ڈگری پروگرام چلارہے ہیں،صدر بلوچستان فزیو تھراپی ایسوسی ایشن
ہفتہ 27 اپریل 2024 23:25
(جاری ہے)
جبکہ 11 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈاکٹر وحید ڈاکٹر اشرف، ڈاکٹر جاوید، ڈاکٹر اکشے، ڈاکٹر ذکیہ، ڈاکٹر صفیہ، ڈاکٹر بایزید خان، ڈاکٹ شکیل ترین، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ڈاکٹر خوشحال ترین، ڈاکٹر شوکت سارنگزئی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فزیو تھراپی کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا دنیا بھر میں ریہبلیٹیشن سینٹرز اور فزیو تھراپی کے لاکھوں مراکز آج انسانی خدمات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں بلوچستان میں پانچ سے زائد سرکاری و پرائیویٹ ادارے پانچ سالہ ڈی پی ٹی ڈگری پروگرام چلارہے ہیں اور ہر سمسٹر میں بھار ی فیس وصول کررہے ہیں ڈگری کے اختتام پر ایک سالہ پروفیشنل ہائوس جاب تربیت 2سو بیڈ ہسپتال میں لازمی قرار دی گئی ہے بلوچستان میں پرائیویٹ اداروں کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ڈی پی ٹی ڈگری سے متعلق تمام احکامات کی نفی کی جارہی ہے جس کے خلاف ہم جلد عدالتی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں 2014 میں بلوچستان یونیورسٹی اور کچھ سال بعد بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کی جانب سے شروع کئے گئے ڈگری پروگرام کو 11 سال گزرنے کے باوجود بھی صوبائی سطح پر ڈی پی ٹی گریجویٹس کیلئے اسامیوں کی تخلیق ممکن نہ ہوسکی اور نہ ہی گریجویٹ ہائوس آفیسرز کو کوئی معاوضہ دیا جارہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔ ہماری تنظیم کی جانب سے 8 ماہ تک طویل احتجاج کیا گیا جس میں حکومت کی جانب سے ہیلتھ پروفیشنلز کو تشدد اور قید و بند کا سامنا کرنا پڑا حکومت کی جانب سے مایوس کن اقدامات غیر سنجیدہ رویے کے باعث ہیلتھ پروفیشنلز اپنے جائز مطالبات کے حق میں 20 دن تک تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھئے رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے 6 رکنی مذاکراتی کمیٹی پر مشتمل ارکان اسمبلی کی جانب سے یقین دہانی کرائی لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ سابقہ دور حکومت میں 2 اسامیوں کی تخلیق و فزیوتھراپسٹ کے تحفظات پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس میں بلوچستان کے بے روزگار فزیوتھراپسٹ کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور عوام کی سہولت کیلئے ڈی ایچ کیو اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں 700 ہیلتھ پروفیشنل فزیو تھراپسٹ کیلئے اسامیوں کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی پی ٹی ہائوس آفیسرز کیلئے پیڈ ہائوس جاب کا اجراء کرکے محکمہ سوشل ویلفیئر کے تمام کمپلیکس کو فعال کرکے فزیو تھراپسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر اپنے مطالبات کے حق میں راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
دنیا بھرمیں نرسوں کا عالمی دن (کل)منایا جائیگا
-
احمدیار،غیرت کے نام پر خاوند نے بیوی کو زبح کردیا ،قاتل گرفتار
-
وزیراعظم سے چیف کوارڈی نیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر کی ملاقات
-
کراچی میں پی پی کے بلدیاتی نمائندوں کو بہتر کارکردگی ثابت کرنا ہوگی، سعید غنی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا لکی مروت میں بارشوں اور تیز آندھی سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار
-
تمہاری حیثیت ایک لیٹر کی ہے، اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا،علی امین پھر گورنروارننگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.