کنزیومرپروٹیکشن ایکٹ کامقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے، اے ڈی لیگل کنزیومرکونسل

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ اورڈائریکٹرسی پی سی لاہورکے احکامات کے پیش نظرگوجرانوالہ میں صارفین کے تحفظ کے عنوان پرایک سیمینارکااہتمام کیاگیاجس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیگل کنزیومرکونسل گوجرانوالہ عاصم علی اعوان نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005،خاص طور پرصارفین کی شکایات کے آن لائن فائلنگ کے طریقہ کاراوراہمیت کے بارے میں لیکچردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کنزیومرپروٹیکشن ایکٹ کامقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے اورصارف اس قانون کے تحت اپنے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی پرقانونی کارروائی کاحق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کوان کے حقوق بارے زیادہ سے زیادہ آگہی دے کرہم صارف کے تحفظ کو یقینی بناسکتے ہیں۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹرفاروق احمد گجرنے ڈائریکٹوریٹ کی کاوشوں کوسراہا اورکہا کہ کنزیومر پروٹیکشن کونسل لاہور نے عوامی خدمت کے اس انتہائی ضروری پیغام کو نچلی سطح تک پہنچانے کیلئے بہت اہم اقدامات اٹھائے ہیں اورگوجرانوالہ میں صارفین کے حقوق کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :