امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

انٹونی بلنکن علاقائی رہنماں سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات کریں گے

اتوار 28 اپریل 2024 11:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آج(پیر کو) سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ انٹونی بلنکن علاقائی رہنماں سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں انٹونی بلنکن غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر بھی بات کریں گے۔محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی بات کریں گے۔