عوام نے مینڈیٹ مسائل کے حل کیلئے دیا انکے اعتماد پر پورا اتریں گے‘ملک افضل کھوکھر

حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے انشاء اللہ معاشی مسائل کو حل کریں گے‘رکن قومی اسمبلی

اتوار 28 اپریل 2024 11:25

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ مسائل کے حل کے لیے دیا انکے اعتماد پر پورا اتریں گے،حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے انشاء اللہ معاشی مسائل کو حل کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ (ن) لیگ کے سب لوگ چاہتے ہیں کہ نوازشریف پارٹی صدارت کی کرسی پر آئیں، نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کے لئے سب آئینی رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں اب وہ صدر بنیں، ان سے درخواست کی گئی ہے کہ جماعت کی صدارت کا منصب سنبھالیں۔

ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور شہبازشریف کی قیادت میں حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے کہ معاشی مسائل کو حل کریں، معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے لیکن مایوس نہیں ہوں گے جینا مرنا ادھر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پرامن و محفوظ و مستحکم بنائیں گے، کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔