چین اور فرانس بلاک تصادم کی مخالفت کر نے والے مما لک ہیں، چینی وزیر خا رجہ
ونوں مما لک کو بلاک محاذ آرائی سے بچنے کے لئے کام کرنا چاہئے، فرا نسیسی مشیر خا رجہ
اتوار 28 اپریل 2024 14:35
(جاری ہے)
وانگ ای نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ اعلی سطحی تبادلوں کو مضبوط بنانے، سربراہان مملکت کے سفارتی قائدانہ کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے، چین فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو بلند کرنے، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی سطح پر لے جانے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں دو بڑے ممالک کی حیثیت سے اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ فرانسیسی فریق یورپی یونین پر زور دے گا کہ وہ مثبت اور حقیقت پسند چائنا پالیسی پر عمل پیرا رہے۔جین کلاڈ بونارڈ نے کہا کہ فرانس دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کو دونوں ممالک کے اعلی سطح تبادلوں کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، عملی تعاون کو مضبوط کرنے کی کوشش کا موقع سمجھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو ہاٹ اسپاٹ مسائل کو حل کرنے ، موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے، شمال اور جنوب کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، بلاک محاذ آرائی سے بچنے اور فرانس چین اور یورپی یونین چین تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور جیسے یوکرین اور فلسطین اسرائیل تنازعہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نائجر کی ایران کو 300 ٹن ریفائنڈ یورینیم فروخت کاانکشاف
-
یو اے ای کا فلسطینی ریاست کو یو این کی رکنیت دینے کی قرارداد منظوری کا خیرمقدم
-
مجھے 43 فیصد نائجیرین ہونے پر فخر ہی: میگھن مارکل
-
سعودی عرب میں سنیما ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی
-
اسرائیل کا امداد کے داخلے کیلئے شمالی غزہ میں نئی کراسنگ کھولنے کا دعوی
-
بھارت میں بندر نے 3 بینک ملازمین کی جان لے لی
-
کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا
-
اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری، شہدا کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیل کے پاس رفح کے لوگوں کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد منصوبہ نہیں، امریکہ
-
زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیا پرعالمی پابندیاں عائد
-
کویت کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان ، 2 خواتین بھی شامل
-
انسانی ہمدردی کی ٹیمیں افغانستان میں سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کر رہی ہیں، اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.