Live Updates

کارکن کی حفاظت سب سے پہلے ہے ،ہر ورکرکی صحت اوربہبود کیلئے پر عزم ہوں ، مریم نواز

آکوپیشنل سیفٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، عملدرآمد یقینی بنائینگے، سیفٹی ایکٹ پرعملدر آمد اور ٹریننگ سے حادثات کو روک سکتے ہیں نجی اداروں کے اشتراک سے آکو پیشنل سیفٹی مہم شروع ، کارخانوں،دفاتر،تعمیراتی مقامات اور کھیتوں میں ورک پلیس پر سیفٹی کلچر کا شعور ضروری ہے لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں، ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا‘وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام

اتوار 28 اپریل 2024 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کا مقصد ورکرز کیلئے ورک پلیس پر تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ پنجاب کے ہر ورکر کی صحت، بہبود اور حفاظت کے لیے پرعزم ہوں۔مزدورکی حفاظت سب سے پہلے ہے،ہر روز بحفاظت گھر واپسی یقینی بنائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب،نجی اداروں کے اشتراک سے آکو پیشنل سیفٹی مہم شروع کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

کارخانوں،دفاتر،تعمیراتی مقامات اور کھیتوں میں ورک پلیس پر سیفٹی کلچر کا شعور ضروری ہے۔ سیفٹی ایکٹ اور ٹریننگ کرکے حادثات کو روک سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں، ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا۔آکوپیشنل سیفٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ انہوںنے فیکٹری مالکان کو ہدایت کی کہ ورکرز کے سیفٹی گیئر پر توجہ دیںاورمحفوظ ماحول فراہم کریں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات