صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھر ہوئے،اقوام متحدہ

اتوار 28 اپریل 2024 17:00

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھر ہوئے۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے موغادیشو سے جاری ایک پیغام میں کہا ہےکہ 2024 کے پہلے تین مہینوں میں صومالیہ میں تقریباً 88,000 افراد اندرونی طور پر بے گھر ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نقل مکانی بنیادی طور پر تنازعات یا عدم تحفظ اور سیلاب کے طویل مدتی اثرات کی وجہ سے ہوئی ہے، جو اکتوبر اور دسمبر 2023 کے درمیان ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے، غیر ریاستی مسلح گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دو طرفہ حملوں کے نتیجے میں بے شمار ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔