Live Updates

/وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا سینئر سیاستدان اور پارٹی کے مرکزی رہنما افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

انکل افضل تارڑشفیق بزرگ، قائد نوازشریف کے قریبی، بااعتماد اور وفاشعار ساتھی تھے، انکی وفات ہم سب کیلئے بہت بڑا صدمہ ہی: مریم نواز

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سینئر سیاستدان اور پارٹی کے مرکزی رہنما افضل تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب نے مرحوم کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ افضل تارڑ قائد محمد نوازشریف کے قریبی، بااعتماد اور وفاشعار ساتھی اورمیرے شفیق بزرگ تھے۔

(جاری ہے)

ان کی وفات ہم سب کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔آمریت کا طوفان ہو کوئی سیاسی جدوجہد یا دور اقتدارہو، افضل تارڑ ہمیشہ ایک پُرخلوص اور وفادار ساتھی کی طرح پارٹی کے ساتھ حق کے راستے پر ڈٹے رہے۔انہوںنے کہا کہ افضل تارڑ موسموں کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتے تھے، وہ سیدھے راستے پر چلنے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے کھرے انسان تھے۔ملک وقوم، پارٹی کے لئے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور وابستگان کو صبرجمیل دے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات