ًچیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینٹ الیکشن کیخلاف کیس کی سماعت رواں ہفتے مقرر کئے جانے کاامکان

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

?اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے دائر درخواست کو دوسرے مقدمے کے ساتھ سماعت کے لیے رواں ہفتے مقرر کیے جانے کاامکان ہے پچھلے جمعہ کو چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاتھاکہ ایک اور پٹیشن آئی تھی اس کیساتھ اس درخواست کو یکجا کرینگے۔

چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن میں آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست کو پہلے سے زیرسماعت کیس کیساتھ یکجا کر دیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ایک اور پٹیشن آئی تھی اس کیساتھ اس درخواست کو یکجا کرینگے،درخواستگزار نے کہاکہ وہ درخواست غالباً پی ٹی آئی کی تھی جو چیئرمین کے الیکشن کے روز دائر ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ پہلے دیکھیں گے وہ کون سی درخواست تھی اس کے ساتھ اس کیس کو لگائیں گے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہا کہ کیس کب سنا جائے گا، میں سرگودھا سے آئی ہوں،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ جا سکتی ہیں ہم پہلے دیکھیں گے کونسی درخواست زیرسماعت ہے،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی تھی اب بھی یہ کیس ان کی عدالت میں سماعت کے لیے مقررکیے جانے کاامکان ہے۔