۹ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کو کمسن طارق بگٹی کی تعلیم کے اخراجات اور ماہانہ مالی مدد کرنے کے احکامات جاری کردیئے

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

-ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) سوشل میڈیا پر وائرل سوئی ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے کمسن غریب سنگر طارق بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے اپنے آفس میں مدعو کیا اور ڈپٹی کمشنر کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں ان کی تعلیم کا تمام تر اخراجات ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ادا کرے گی تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں مریضوں کے مسیحا کے لقب سے مشہور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے غریب پروری میں لوگوں کے دلوں پر راج کرنا شروع کردیا ہے سوئی ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے کمسن ٹک ٹاکر اور بلوچی زبان میں گلوکاری کرنے والے طارق بگٹی جو کہ لوگوں کے جوتے پالش کرکے گھر کی کفالت کرتا ہے فیس بک و ایکس سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم سے لوگوں نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی توجہ اس جانب دلائی تو چیف منسٹر کے فوکل پرسن شاہد رند نے وزیر اعلیٰ کے ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد کو کمسن طارق بگٹی کی تعلیم کے اخراجات اور ان کے غریب والد و دیگر چھوٹے بہن بھائیوں کی ماہانہ مالی مدد کرنے کے احکامات دئیے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے گزشتہ روز طارق بگٹی اور ان کے والد کو بلا کر انہیں ملنے والی صوبائی حکومت کی ہدایات سے آگاہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نہ صرف تعلیمی اخراجات پوری کرے گی بلکہ سی آر ایس کے مد میں ماہانہ بنیادوں پر ان کی مالی مدد بھی کی جائے گی علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے غریب پروری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد کے کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔