Wکمبوڈیا کی ملٹری بیس میں دھماکہ،20 فوجی ہلاک

ًدھماکے کی وجہ سے بیس کی چارعمارتیں مکمل طور پر تباہ ،چارگھروں کو بھی نقصان پہنچا،حکام

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ّنوم پنھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) کمبوڈیا میں ملٹری بیس میں دھماکے سے 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپانگ سپیو صوبے میں ملٹری بیس میں گولہ باروڈ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملٹری حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجہ سے بیس کی چارعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں اور قریبی گاوں میں تقریبا 25 گھروں کو نقصان پہنچا۔ کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مینت نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی فیملیز کیلیے امداد کا اعلان بھی کیاہے۔