Xحماس نے 2 اسرائیلی قیدیوں کی ویڈیو جاری کردی

ق*ہم حماس کی قید میں ہیں، یہاں صورتحال ناخوشگوار اور انتہائی مشکل ہیں،ویڈیوبیان

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

;مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) حماس نے غزہ میں قدی دو اسرائیلی قیدیوں کی ویڈیو جاری کردی جس میں وہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے رہائی کے لیے معاہدہ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس نے غزہ میں قید دو اسرائیلی قیدیوں کی ویڈیو جاری کی جن کی شناخت 64 سالہ کیتھ سیگل اور 47 سالہ عمری میران کے نام سے ہوئی ہے، قیدیوں کے پس منظر میں صرف ایک خالی دیوار دکھائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی قیدی عمری میران کو 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے دوران اس کی بیوی اور دو جوان بیٹیوں کے سامنے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ وہ یہاں 202 دنوں سے حماس کی قید میں ہیں، یہاں صورتحال ناخوشگوار اور انتہائی مشکل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو حماس کے ساتھ معاہدے طے کردینا چاہیے تاکہ وہ یہاں سے محفوظ طریقے سے نکل سکیں، انہوں نے اسرائیلیوں کو معاہدے طے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب حماس کا کہنا تھا کہ وہ غزہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی حالیہ پیشکش کا مطالعہ کر رہے ہیں۔