سندھ زرعی یونیورسٹی میں فیمیل ویٹ لفٹنگ کا فائنل، یونیورسٹی آف پنجاب نے میدان مارلیا

اتوار 28 اپریل 2024 19:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں فیمیل ویٹ لفٹنگ کا فائنل، یونیورسٹی آف پنجاب نے میدان مارلیا، لاہور کالج فار ویمنز یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی، میل چئمپین شپ کا فائنل کل اتوار کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیرمیزبانی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد کے تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی میل اور فیمیل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں فیمیل فائنل میں یونیورسٹی آف پنجاب نے 5 گولڈ ، 3 سلور میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور فیمیل چئمپین شپ کی فاتح قرار پائی ، فائنل مقابلوں میں دوسری پوزیشن میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی فیمیل کھلاڑیوں نے ایک گولڈ ، 2 سلور اور 3 برونز میڈؒل حاصل کئے اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف لاہور کی فیمیل کھلاڑیوں نے ایک گولڈ ، تین سلوراور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی فیمیل کھلاڑیوں نے ایک سلور اور تین برونز میڈل حاصل کئے لہذا دونوں ٹیموں کو تیسری پوزیشن کے اعزاز سے نوازا گیا، فائنل کے مقابلوں کے دوران 71 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نورشانزہ نے پہلی، جی سی یونیورسٹی لاہور کی فاطمہ اکرم نے دوسری جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی ناطقہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح 76 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کی امینہ بی بی نے پہلی، یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی فضا بتول نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف لاہور کی ملائیکہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 87 کلوگرام کیٹیگری میں فورمین کرسچن کالیج یونیورسٹی لاہور کی وافہہ خالد نے پہلی جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہالپور کی سیدہ فاطمہ نے دوسری اور عمارہ ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کامیاب کھلاڑیوں میں انٹرنیشنل ریفری عبدالستار راہی، سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انیس احمد، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ڈپٹی ڈئریکٹر سپورٹس مہوش، سندھ زرعی یونیورسٹی کے ڈئریکٹر سپورٹس انوار حسین خانزادہ اور یونیورسٹی آف لاہورکے ڈئریکٹر اسپورٹس رانا عقیل نے انعامات تقسیم کئے۔