-سندھ ہائی کورٹ بارکا عدالت عالیہ میںاسرائیلی مصنوعات پرپابندی کا فیصلہ قابل تحسین ہے

ٌمسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی ہمارے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے،ترجمان جماعت اسلامی

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

Bکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے عدالت عالیہ کی کینٹین میںاسرائیلی مصنوعات کی فروخت پرپابندی عایدکرنے والے عمل کاخیرمقدم اورقابل تحسین قراردیتے ہوئے کہاہے قابض وغاصب ریاست نی200دنوں سے زاید غزہ میں ظلم وبربریت کی انتہاکرکے انسانیت کی تمام حدیں پارکردیں ہیں۔

مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی ہمارے ایمان وعقیدے کا حصہ ہے۔اگرہم ہم غزہ جاکرمظلوموں کی مدد نہیں کرسکتے تو کم ازکم دہشتگرملک اسرائیل کی مصنوعات کابائکاٹ توکرسکتے ہیں۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کراچی بار کے بعد سندھ ہائی کورٹ بارکی جانب سے اسرائیلی مصنوعات پرپابندی عایدکرنے کا فیصلہ پاکستان کے پچیس کروڑ غیورعوام کے دلوں کی آوازہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پوری دنیا کے بعد خود امریکہ واسرائیل میں غزہ کے مظلوموں کے حق اورظالم قوتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔جماعت اسلامی امریکا اور مغرب کی یونیورسٹیوں میں طلبا وطالبات کی جانب سے اہل فلسطین کے حق میں ریلیاں منعقد کرنے پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستانی نوجوان بھی تعلیمی ادراوں اور جامعات میں اس ایشو پر بھرپور آواز بلند کریں۔ پوری قوم کو اہل فلسطین کے حق میں متحرک کریں گے۔