لیاقت آبادمیں ٹریفک اور علاقہ مکینوں کے لیے دشواریوں کا سبب بننے والا عرصہ سے قائم غیر قانونی برڈ اتوار بازار ہٹا دیا گیا

اتوار 28 اپریل 2024 20:45

ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی روک تھا م کریں اورکارروائی کریں، کمشنرکراچی سید حسن نقوی کراچی(این این آئی) لیاقت آبادشاہراہپاکستان پرٹریفک اورعلاقہ مکینوں کے لیے دشواریوں کا سبب بننے والا عرصہ سے قائم غیر قانونی برڈ اتوار بازار ہٹا دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد ندیم اورنگزیب کی نگرانی میں بلدیہ عظمیٰ کے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات پولیس اورٹریفک پولیس نے مل کر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیش کردی۔اسسٹنٹ کمشنر نے آرگنائزراور برڈ فروخت کنندگان کو آئندہ بازار نہ لگانے کی تنبیہ کر دی۔کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے تما م ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہر میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی روک تھام کریں اور کارروائی کریںیقین بنائیںکہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف نہ ہو ان کی وجہ سے ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوں اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :