۵ہنگلاج ماتا میلہ وزیراعلیٰ بلوچستان، سینیٹر دھنیش کمار، سنجے کمار پنجوانی ، روی کمار پہوجہ کے شکر گزار ہیں

لله*میلے میں پاکستان کی بقا و سالمیت کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، ہندوپنجائیت کوئٹہ کے صدر سنیل کمار

اتوار 28 اپریل 2024 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) بلوچستان کے علاقے اوتھل میں ہنگلاج ماتا مندر کا تین روزہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔بلوچستان ، سندھ سمیت پورے پاکستان سے مردو خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت ہزاروں ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ مختلف فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی ،اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، سینیٹر دھنیش کمار، ایم پی اے سنجے کمار پنجوانی ،ایم پی اے روی کمار پہوجہ کی خدمات کو سراہتے ہیں ، یہ سب ان کی مرہون منت ہوا۔

زبردست سیکورٹی کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی خراج تحسین کے لائق ہیں۔ حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے پر ان شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار ہندوپنجائیت کوئٹہ کے صدر سنیل کمار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہنگلاج ماتا مندر کا تین روزہ میلہ خیریت سے منعقد ہونے پر دنیا بھر کے لئے یہ پیغام ہے کہ پاکستان میں اقلیت کو ہرطرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے اور وہ پاکستان میں مکمل طور محفوظ ہیں،میلے میں پاکستان کی بقا و سالمیت کے لیئے خصوصی دعائیںبھی مانگی گئیں۔

انہوںنے کہاکہ اوتھل سے مغربی جانب کوسٹل ہائی وے کے قریب ہنگول پارک کی حدود میں واقع ہند ؤں کی یہ تاریخی و قدیمی عبادت گاہ ہنگلاج نانی مندر کے تین روزہ میلے کی تقربیات خیر خیریت سے ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، سینیٹر دنیش کمار،ایم پی اے سنجے پنجوانی،ایم پی اے روی کمارپہوجہ کے شکر گزار ہیں کہ ان کے بھرپور تعاون سے میلہ منعقد ہوا اورخیریت سے اختتام پذیر ہوا،تین روزہ میلہ میں بدنظمی اور امن وامان کے حوالے سے کوئی بھی واقعہ پیش نہیں ہوا ، اس کا سہرا حکومت بلوچستان کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگلاج نانی مندر کے میلے میں حکومت بلوچستان کی جانب سے ہمیں بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں،صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ،پولیس و دیگر سرکاری اداروں کا بھی میلے کے لیے بھر پور تعاون کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلہ کا خوش اسلوبی سے اختتام ہونا، دنیا بھر کے لئے یہ پیغام ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری مکمل طور پر آزاد ہے، ہم اپنی مذہبی رسومات آسانی سے ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہنگلاج ماتا مندر کے تین روزہ میلہ میں خصوصی طور پروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، سینیٹر دھنیش کمار، ایم پی اے سنجے کمار پنجوانی ،ایم پی اے روی کمار پہوجہ کاتعاون رہا ، ان کی مرہون منت میلہ خیر خیریت سے اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں پاکستان کی بقا و سالمیت کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔