سیالکوٹ کے ہنر مندوں کی تیارکردہ مصنوعات کی دنیابھر میں پذیرائی ہورہی ہے، فردوس عاشق اعوان

اتوار 28 اپریل 2024 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے ہنر مند کاریگر اپنے ہاتھوں سے تیار کی گئی مصنوعات کو عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے اقوام عالم میں شہرت اور کثیر زرمبادلہ کما رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیالکوٹ کے ہنر مند کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار شدہ مصنوعات کی اقوام عالم میں دن بدن مقبولیت و پزیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کی مقامی مارکی میں صنعتی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہنر مند کاریگروں کی ہنر مندی کی قدر کرنی ہے اور اسکے فروغ کےلئے انکا ساتھ دینا ہے اور اپنی قومی پالیسی میں انکے لئے کاروبار ی سہولیات یقینی بنا کر ملک پاکستان کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے۔