}ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پچیس سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق

اتوار 28 اپریل 2024 21:50

E ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) نواحی چک 54فور آر میں ایک ٹک ٹاکر پچیس سالہ نوجوان محمد نعیم نے حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیئے سر میں گولی مار کر جان دے دی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نور شاہ گیمبر روڈ پر چک 54فو ر میں محمد امیر کا پچیس سالہ بیٹا محمد نعیم سروس سٹیشن پر نوکری کرتا تھا اور اسے ٹک ٹاکر بننے کا بڑا شوق تھا۔ جس نے آج تین بجے ٹک ٹاک کی ویڈیوبناتے ہوئے اپنے سر کے قریب گولی چلادی اور گولی سر میں لگنے سے جان بحق ہوگیا۔ پولیس نور شاہ نے موقع پر پہنچ کر محمد نعیم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :