قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) ہو گا، 6نکاتی ایجنڈا جاری

اجلاس میں وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر بیج ترمیمی آرڈیننس 2024ایوان میں پیش کریں گے

اتوار 28 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس (آج)پیرکو ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر بیج ترمیمی آرڈیننس 2024ایوان میں پیش کریں گے، بلوچستان میں گیس کی اوور بلنگ اور سیلز ٹیکس کی مد میں اضافی وصولیوں پر توجہ دلا نوٹس پیش کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اور رول 18کے تحت پوائنٹ آف آرڈر کے علاوہ اٹھائے گئے نکات پر بحث ہوگی، چکدرہ اپر دیر سڑک کی حالت زار پر توجہ دلا نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔