طوفانی ژالہ باری نے تباہی مچادی کسان محمد انور طوفانی

پیر 29 اپریل 2024 11:10

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ضلع پشین میں گزشتہ روز ہونے والے طوفانی ژالہ باری نے کھڑی فصلوں اور باغات کس کو نقصان پہنچایا جبکہ بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے بالخصوص کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

پیر کو کسان محمد انور نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پشین کلی تورشاہ،شخالزئی ، ملکیار،کمال زئی ، سرخانزئی برشور اور سمیت دیگر قریبی علاقوں میں ہونے والے طوفانی بارش اور ژالہ باری نے گندم اور باغات کو نقصان پہنچایا ہےجس سے زمینداروں کو کڑوروں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔

کسان محمد انور طوفانی نے معلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے پشین کے زمینداروں کے نقصان کا سروے کرکے ان کی مالی مدد کی جائے اور ضلع پشین کو آفت زدہ قرار دیا جائے ۔\378