گلگت سکوار میں پانی بحران شدت اختیار کرگیا،عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

پیر 29 اپریل 2024 14:08

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) گلگت سکواراور اس کے محلقہ علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، علاقہ عمائدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے علاقہ مکین پانی کے بوند بوند کے لیےترس گئے ہیں ۔ جوٹیال بالا سٹیلایٹ ٹاون، دیامر کالونی، داریل کالونی اور یاسین کالونی میں گزشتہ دومہینوں سے پانی کی عدم فراہمی پرعلاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

پانی کی بندش کی وجہ سے لوگ ماہ رمضان سے لیکر ابھی تک ٹینکر مافیا کے کے رحم و کرم پر ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے سے لیکر اب تک بارہا پانی کی بندش کی شکایات کر چکے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے جبکہ علاقے میں ٹینکر مافیا سرگرم ہے۔شہریوں نے پانی کی گزشتہ دو مہینوں سے عدم فراہمی کی مذمت کرتے ہوئے پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ کمر توڑ مہنگائی میں گزشتہ دو مہینوں سے مذکورہ علاقوں کے مکین پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واسا کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :