عازمین حج کے لیے سرگودھا آرٹس کونسل میں تربیتی سیشن کا انعقاد

پیر 29 اپریل 2024 15:30

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) عازمین حج کے لیے سرگودھا آرٹس کونسل میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن میں ضلع بھر سے آنے والے 1,047 عازمین حج کو تربیت دی گئی۔تربیتی ورکشاپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں پہلے سیشن کے اندر 550 عازمین حج اور دوسرے سیشن میں 530 عازمین حج نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پہلا سیشن صبح 9بجے سے شروع ہو کر12 بجے اختتام پذیر ہوا جبکہ دوسرا سیشن 2 بجے سے لیکرشام 5 بجے تک جاری رہا۔

وزارت مذہبی امور کے سیکشن آفیسر ثناء اللہ خان نیازی نے حج کے حوالے سے سرکاری سہولیات اور انتظامی امور پربریفنگ دی جبکہ حافظ عبدالصبور نے شرکاء کوحج کے مقاصداور حج کی ادائیگی کے طریقہ کارکے بارے تربیت دی۔تربیتی ورکشاپ میں ضلع بھر سے مرد وخواتین عازمین حج نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :