شعور انیشی ایٹو نے واسا کے ساتھ ملکر سلہڈ ڈمپنگ ایریا کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے 500 پودے لگائے

پیر 29 اپریل 2024 17:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) شعور انیشی ایٹو نے واسا کے ساتھ ملکر سلہڈ ڈمپنگ ایریا کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے 500 کے قریب پودے لگائے،سلہڈ ڈمپنگ ایریا میں لگائے گئے پودوں میں سرو، چیڑ اور چنار جیسے نایاب درخت بھی شامل ہیں، یہ جگہ ایبٹ آباد جیسے پُرفضا اور سیاحتی مقام کے ماتھے پر ایک بدنما داغ تھا جسے سرسبز و شاداب باغ میں تبدیل کرنے کی طرف شعور انیشی ایٹو کا بہت بڑا اقدام ہے،اس خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں واسا نے شعور انیشی ایٹو کا بھرپور ساتھ دیا، اس طرح کے کاموں سے ایبٹ آباد کو فضائی اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں مدد ملے گی۔

ایبٹ آباد کے شہری بھی شجر کاری مہم کا حصہ ہیں ، اس طرح شہر کی ظاہری صورت کو نکھارنے اور اسے بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

(جاری ہے)

واسا کے ترجمان عمر سواتی نے بتایا کہ سلہڈ ڈمپنگ سٹیشن کو حکمت عملی کے تحت مٹی سے پاٹنے کا عمل جاری ہے جس پر شہریوں کی رضاکارانہ مدد سے شجر کاری مہم جاری ہے جس کے خوشگوار نتائج برآمد ہوں گے ۔ شہر کی سماجی شخصیت ملک دلاور خان کے مطابق بے ہنگم تعمیرات اور گرین بیلٹس کے خاتمہ سے شہر کے موسم پر گذشتہ بیس سال میں خوفناک اثرات مرتب ہوئے ہیں،سلہڈ ڈمپنگ سٹیشن شہر کا ایک برا تعارف اور تاثر بن چکا تھا جسے درخت اور پودے لگا کر خوبصورتی میں بدلنے کی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :