سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند

اسکول بند کرنے اور آن لائن تعلیم کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے بعد کیا گیا

پیر 29 اپریل 2024 18:02

سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سعودی عرب میں محکمہ تعلیم کی جانب سے مملکت میں ہونے والی بارشوں اور غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو جدہ، رابغ، خلیص، مدینہ منورہ اور المھمد سمیت کئی علاقوں کے سکولوں میں تعلیم مدرستی پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ اساتذہ اور عملہ آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔سعودی محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے اسکول بند کرنے اور آن لائن تعلیم کا فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے بعد کیا ہے۔واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ان دنوں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔