ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ کی تمام سٹیشنوں کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت

پیر 29 اپریل 2024 18:38

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے ضلع بھر کے تمام سٹیشنوں کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے کنٹرول روم انچارج، ایڈمن اسسٹنٹ اور تمام سٹیشنز کے انچارجز کے ساتھ ہفتہ وار میٹنگ کے دوران کی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق میٹنگ کے دوران کنٹرول روم انچارج اور ایڈمن اسسٹنٹ ملک ادیب نے ہفتہ وار کارکردگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دی۔

فہد علی مسعود نے ریسپانس ٹائم کو بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کو تنبیہ کی کہ ریسپانس ٹائم پر کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام سٹیشنز میں ایمبولینسز، فائروہیکلز اور ریسکیو وہیکلز ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں اور تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :