قومی اسمبلی نے ایف بی آر ٹیکس قانون ترمیم بل کی منظوری دے دی ٹیکس کی منظوری اپوزیشن کی غیر موجودگی میں دی گئی

/ ٹیکس لا بل 2024کی منظوری سے عدالتوں میں زیر التوا 2700ارب روپے کے ٹیکس مقدمات کو ایک ماہ میں نمٹانے میں مدد ملے گی پ*یف بی آر ٹیکس قانون ترمیم کے بل پر بحث جاری تھی کہ سنی اتحاد کونسل کے رکن ملک اویس حیدر جھکڑ نے کورم کی نشاندہی کردی سپیکر کے گنتی کرانے پر کورم پورا نکلا، اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیاگیا

پیر 29 اپریل 2024 20:35

+اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) قومی اسمبلی اجلاس میں ٹیکس لا ترمیمی بل کی منظوری کے عمل کے دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی، سپیکر نے گنتی کرائی تو کورم پورا نکلا ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں ایف بی آر ٹیکس قانون ترمیم کے بل پر بحث جاری تھی کہ سنی اتحاد کونسل کے رکن ملک اویس حیدر جھکڑ نے کورم کی نشاندہی کردی سپیکر کے گنتی کرانے پر کورم پورا نکلا جس پر ایوان میں بل کی منظوری کاعمل دبارہ شروع ہوگیا ۔

قومی اسمبلی نے ایف بی آر ٹیکس قانون ترمیم بل کی منظوری دے دی ٹیکس کی منظوری اپوزیشن کی غیر موجودگی میں دی گئی ٹیکس لا بل 2024کی منظوری سے عدالتوں میں زیر التوا 2700ارب روپے کے ٹیکس مقدمات کو ایک ماہ میں نمٹانے میں مدد ملے گی ۔ اجلاس میں حمید حسین نے کہا کہ بہت سے پاکستانی بیرونی ملک کام کررہے ہیں سعودیہ میں کچھ ایسے مزدور موجود ہیں ان مزدوروں پروہاں کی حکومت نے جرمانے ڈالے ان جرمانوں کی رقوم کی وجہ سے کئی سال سے یہ مزدور وہاں پھنسے ہوئے تھے سعودی کے علائوہ اور بھی ممالک ہیں جہاں یہ مسائل ہیں اس حوالے سے تمام تفصیلات وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کو دے دی ہیں ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے کہا کہ آج 20 شوال ہے اور حج میں ایک ماہ رہ گیا ہے اس بار ایک لاکھ 79عازمین حج کے لیے کوٹا الاٹ ہوا ہے انفارمیشن یہ ہے کہ کچھ کوٹا سرنڈر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک 10 ہزار حاجیوں کا ہارڈ شپ کا کوٹا موجود ہے میرے پاس بھی ایسے لوگ ا رہے ہیں جن کے نام قر اندازی میں نہیں ائے ن لیگ کے 127 اراکین باقی پارٹیاں بھی اتحادیوں میں ہیں کیا کوئی مذہبی امور کا وزیر بنانے کے لیے موجود نہیں ہے اس سال حج کے لیے 10 لاکھ 70 ہزار روپے اخراجات کا بتایا جا رہا ہے۔ بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔