کشمور میں چار روز میں تین بچے لاپتہ، اہل خانہ کو اغوا کا شبہ

بچوں غائب ہونے کے محرکات سامنے لایا جائے گا ،اے ایس پی کشمور

پیر 29 اپریل 2024 20:35

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) کشمور گزشتہ چار دنوں میں تین بچے غائب ہوگئے اہلخانہ نے اغوا کا شبہ ظاہر کر دیا جبکہ پولیس نے بچوں کے غائب ہونے کی تحقیقات شروع کردی۔کشمور شہر سے چار روز قبل اسکول سے واپس گھر جاتے ہوئے 9 سالہ سلیم 10 سالہ علی شیر لاپتہ ہو گئے جبکہ گڈو تھانے کے حدود کالونی نمبرون سے 10 سالہ ذیشان بھی لاپتہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملتے ہی بچوں کے لاپتہ ہونے کی کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہے۔بچوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمارا کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی اغوا کاروں کا کوئی فون آیا ہے۔دوسری طرف پولیس نے بچوں کے لاپتہ ہونے کے کیس کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔اے ایس پی کشمور رانا محمد دلاور نے کہا کہ بچوں غائب ہونے کے محرکات سامنے لایا جائے گا کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں کشمور میں امن وامان قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :