لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے 367ججز کے تبادلے کردئیے

پیر 29 اپریل 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے 3 سو 67 ججز کے تبادلے کردئیے جبکہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کو او ایس ڈی کردیا گیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق 191 ایڈیشنل سیشن ججز چار سینئر سول ججز جبکہ 171 سول ججز کے تبادلے کردئیے گئے۔ ہائیکورٹ نے ٹرانسفر ہونے والے ججز کو تین مئی تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی جبکہ انسدادِ دہشت گردی عدالت سرگودھا کے جج اعجاز احمد بٹر کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی کرتے ہوئے سیشن کورٹ لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔